گوجرا نوالہ : ریسکیو1122 کا اجلاس ‘ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیر صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو سٹیشن پر ہوا جس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر نعیم اخترنے بتایاکہ اپریل کے دوران ریسکیو 1122 کو مجموعی طور پر 78239 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 4591 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں 1518 روڈ ٹریفک حادثات، 2394 میڈیکل ایمرجنسی،170 آگ لگنے کے واقعات، 115 کرائم کیس اور 394 متفرق ایمرجنسیز تھیں ریسکیو 1122 مجموعی طور پر 4342لوگوں کو ریسکیو کیا۔