اشیاء کی قیمتوں ‘ دستیابی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: علی اکبر بھنڈر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام انچارج رمضان بازار صبح نوبجے اپنے تمام سٹالز آپریشنل کریں تاکہ کوئی خریدار ضروریات زندگی کی خریداری کے بغیر نہ جائے۔ حکومتی سبسڈی کے تحت دی جانے والی اشیائے ضروریہ کے معیار، وزن، قیمتوں اور دستیابی پر قطعا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔