حکومت پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے :خرم دستگیر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالے اخبار فروش نوجوان کی ناگہانی وفات پرمرحوم کے والد راشد حسین سے اظہار تعزیت کرتے کہا کہ ڈور پھرنے سے غریب اخبار فروش کی ہلاکت بہت بڑا ظلم اور انتظامیہ کی نااہلی ہے مسلم لیگ ن دکھ کی اس گھڑی میں ورثا اور اخبار فروش برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ حکومت پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے۔