ورلڈا سنوکر:مارک سیلبی اور شان مورفی فائنل میں پہنچ گئے
لندن(یواین پی)انگلینڈ کے کیوئسٹ مارک سیلبی اور شان مورفی نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں مارک سیلبی نے سٹورٹ بنگھم کو بیسٹ آف 33 فریمز میں سخت مقابلے کے بعد 15-17 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر سیون شان مورفی نے ہم وطن کیوئسٹ کیرن ولسن کیخلاف 12-17 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔