شہر میں قیام امن‘ کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس متحرک:ساجد کیانی
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہاہے کہ لاہور پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے بھی متحرک ہے۔ پولیس ، پاک آرمی، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرونا کے بارے جاری کردہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کیلئے ہر ممکن اقدام عمل میں لا رہی ہیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ ماسک کے استعمال، سماجی فاصلوں سمیت دیگر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔