فیروزوالہ میں متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی وسامان سے محروم
فیروزوالہ ( نامہ نگار)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مین بازار پیپلز کالونی فیروزوالہ میں موٹر سوار ڈاکوئوں نے میڈیکل فارمیسی میں داخل ہو کر اس کے مالک شہزاد کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لوٹ لیا ۔ ڈاکو نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار عمران کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو اس سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔