2پولیس افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور( نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے 2 پولیس افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو تبادلہ کر کے ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ نوید ارشاد کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔