لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان محمد یوسف نے آن لائن سیشن میں کہا ہے کہ بابراعظم کا کریز پر توازن برقرار رکھنا انہیں منفرد بیٹسمین بناتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹسمین کا کام سکور بورڈ چلانا، جس کے لیے فٹنس اور ذہنی پختگی درکار ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کے دوران میرا فٹ ورک درست نہیں تھا جسے باب وولمر نے ٹھیک کرایا۔ مشکل وقت میں کسی خول میں جانے کی بجائے غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں۔ دنیا سے مقابلہ کرنا ہے تو فٹنس پر سمجھوتہ نہ کرنا۔ محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ بطور بلے باز ہمیں حریف باولر کو عزت دینا بھی آنی چاہیے۔ سعید انور اور انضمام الحق دو باصلاحیت کرکٹر تھے۔ سابق کپتان وقار یونس جیسے کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38