اسلام آباد: کورونا ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ازخود نوٹس میں عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹس جنرل کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور گلگت بلتستان کے ایڈوکیٹ جنرل کو بھی نوٹسز جاری ہیں۔ عدالت نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاق سے پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل سے زکوۃ کے پیسوں سے تنخواہ کی ادائیگی پر بھی رائے طلب کر رکھی ہے اور وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتیں پیش رفت رپورٹ جمع کرا چکی ہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اپنی رائے دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20186 تک پہنچ گئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7524 تک پہنچ گئی،سندھ میں 7465 کورونا وائرس کیسز، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 3129اور اسلام آباد میں 415ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں1218 گلگت بلتستان میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 462 تک پہنچ گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38