ساہیوال :کمسن طالب علم کی حادثہ میں ہلاکت باپ پھوپھی صدمہ سے جاں بحق ،چچا پر سکتہ
ساہیوال ( نامہ نگار)نور شاہ بیرون اڈا لاریاں میں کمسن طالب علم کریم اللہ کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت پر باپ،پھوپھی صدمہ سے جاں بحق اور چچا پر سکتہ طاری ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیرونی اڈاہ لاریاں نور شاہ پر توت والا سکول کے بچے رکشہ میں چھٹی کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ گدھا گاڑی بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی جس سے7سالہ کریم اللہ جاں بحق ہو گیا جب بچے کی پھو پھی شریفاں کو بھتیجے کی موت کی اطلاع ملی تو وہ بھی صدمہ سے دم توڑ گئی ۔جب بچے کے باپ اللہ دتہ کو اطلاع ملی تو وہ صدمہ بر داشت نہ کر سکا اور چل بسا جس کے بعد چچا منظور احمد پر بھی بھتیجے کی ہلاکت کی خبر سن کر سکتہ طاری ہو گیا اورمنظورا حمد کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں اسکی حالت بھی نازک ہے۔پولیس نور شاہ نے ٹریفک حادثہ کا کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی ہے ۔جب ایک گھر سے تین جنازے اٹھے تو گائوں توت والا میں کہرام مچ گیا۔