ملتان ائیرپورٹ: جہاز پر سوار ہوتے مسافر گر کر جاں بحق
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملتان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جہاز پر سوار ہوتے ہوئے ایک مسافر گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تحصیل شجاع آباد کے رہائشی 87 سالہ مسافر عبدالغفور پی کے 331 کے ذریعے کراچی روانہ ہو رہے تھے۔