پشاور: پارٹی میں رقص نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرد یا
پشاور(آئی این پی ) پشاور کے علاقے بشیر آباد میں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کا شوہر اسے ڈانس پارٹیوں میں رقص کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بشیر آبادمیں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی مشہو ر رقاصہ نیلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اے ایس پی فقیر آباد کے مطابق گزشتہ رات تھانہ فقیر آباد کی حدود میں مشہور رقاصہ ثنا عرف نیلم کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے تین بچے تھے، پولیس کی مدعیت میں اس کے شوہر عبدالروف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔