امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ شمالی کوریا میں قید امریکی افراد کی رہائی کے بارے میں کوئی اطلاع کسی بھی وقت موصول ہو سکتی ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریائی دارالحکومت سے مختلف ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 امریکیوں کو پیانگ یونگ کے نواحی علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں طبی سہولت کے ساتھ ساتھ بہتر خوراک بھی دی جا رہی ہے۔ اس پیش رفت کو امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی مجوزہ ملاقات سے قبل کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38