لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر پر ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 6افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوجسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ نے قصورڈسٹرکٹ بار کے صدر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، ایم این اےوسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر ،چیئرمین بلدیہ قصور ایاز خان، وائس چیئرمین احمد لطیف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈی پی او قصور سے استفسار کیا کہ عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ناصر خان اور جمیل خان کہاں ہیں؟ڈی پی او قصور نے جواب دیا کہ ملزمان ناصرخان اورجمیل خان پہلے روز سے فرار ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی پوچھا کہ مقدمے میں سائبر کرائم کی دفعات شامل کیوں نہیں کی گئیں۔عدالت عالیہ نے مزید کارروائی 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی پی او معاملے کو دیکھیں اگر یہ سائبر کرائم بنتا ہے تومعاملہ ایف آئی اے کو بھجوائیں.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024