پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ گرلز و بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوگی
خانیوال (نامہ نگار)آل پاکستان انوی ٹیشن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اور پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ گرلزو بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 4 مئی کو لاہور میں شروع ہوگی۔ عنبر بشیر جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر کے علاوہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ کے اضلاع سے سینکڑوں کھلاڑی شرکت کریں گے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو50 ہزار روپے کیش پرائز ٹرافی میڈلز دیئے جائیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات رائل پام کلب لاہور میں منعقد ہوگی۔