سبزہ زار سے 65 سالہ معمر شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقہ سے 65سالہ معمر شخص کی نعش ملی ہے۔ منڈی سٹاپ کے قریب 65سالہ معمر شخص سڑک پرگرا پڑا تھا جسے دیکھ کر قریبی مسجد سے نماز پڑھ کر آنے والے نمازیوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی۔ جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔