بلاول آج کوئٹہ میں جلسے سے خطاب وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرینگے
کوئٹہ (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج جمعہ کو کوئٹہ پہنچیںگے جہاں وہ ہاکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرینگے ، پیپلزپارٹی کے 4مئی کو کوئٹہ میں ہونیوالے جلسہ عام کیلئے شہر کو پیپلزپارٹی کے جھنڈوں، بینرز اور پینافلیکس سے سجادیا گیا ہے، قیوم سومرو اور دیگر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ،صوبائی صدر علی مدد جتک کا کہنا ہے کہ جلسہ عام سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، آج بروز (جمعہ) کوئٹہ میں ہونے والا پیپلزپارٹی کا جلسہ تاریخی نوعیت کا ہوگا، بلوچ عوام بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کرینگے۔ 80 افراد کی گنجائش کا سٹیج بنایا جا رہا ہے۔