لاہور، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں مطالبات کی منظوری کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج
لاہور+فیصل آباد (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران ) فیصل آبادمیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی ریلی۔ پنجاب میڈیکل کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیکچرار کی طرز پر ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں براہ راست انڈکشن دی جائے۔ ہزاروں ڈاکٹرز سروس سٹرکچر اور پروموشن سے محروم ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بیڈ پر تین تین مریضوں اور ڈاکٹرز و سٹاف پر 302 کے مقدمات ختم کئے جائیں۔سنگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈسرکٹ ہیںہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ڈاکٹروں نے احتجاجی کیمپ لگا کر بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ڈاکٹر عباس ، ڈاکٹر کنیزہ ، ڈاکٹر برہان نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کی احتجاجی ریلی سے ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن کے صدر ڈاکٹر طاہر شاہین ، ڈاکٹر فیاض ، ڈاکٹر حماد ، ڈاکٹر وسیم ودیگر ڈاکٹرز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہیں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کو لیٹایا جاتا ہے میرٹ کا کھلے عام قتل ہورہا ہے ڈاکٹرز سے مشقت طلب ڈیوٹی کروائی جاتی ہے۔ وائے ڈی اے تحصیل کوٹ رادھاکشن کے صدر ڈاکٹر عطا حسیب ، ڈاکٹر ذیشان ،ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، ڈاکٹر علی ظفر و دیگرز نے وائے ڈی اے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔