فیفا نے ہر2برس بعد منی ورلڈ کپ منعقد کرانے کا منصوبہ پیش کردیا
لندن(آئی این پی) فیفا نے ہر 2 برس بعد منی ورلڈ کپ منعقد کرانے کا منصوبہ پیش کردیا۔فیفا کے منی ورلڈ کپ کے اس نئے منصوبہ میں8 انٹرنیشنل ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ ممکنہ طور پر گلوبل نیشنز لیگ ایونٹ کااختتام ہوسکتا ہے، ایونٹ کو فائنل 8 کا نام دیا جائے گا، یہ بھی فیفا کے انٹرنیشنل فٹبال میں اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔فٹبال کی عالمی تنظیم کو یقین ہے کہ وہ نئے منصوبے سے 12 سالہ سائیکل میں 25 بلین ڈالرجمع کرسکتی ہے۔