قومی ٹیم ایشین سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی)قومی ٹیم ایشین سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہوگی۔ پاکستان بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید کباڈیہ کے مطابق آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر چمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔