چین نے مذ ہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ تعصب پر مبنی قرار دے کر مسترد کردی
بیجنگ(آئی این پی)چین نے مذہبی آزادی بارے امریکی رپورٹ مسترد کر دی، وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن اینگ نے گذشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہچین مذہبی آزادی بارے امریکی رپورٹ مسترد کرتا ہے۔ چین قانون کے مطابق مذہبی عقائد اورشہریوں کی آزادی کا محافظ ہے۔چین میں تمام عقائد مذہبی آزادی سیمستفید ہو رہے ہیں۔امریکی رپورٹ سیاسی تعصب پر مبنی ہے۔چین کے اندرونی و مزہبی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے۔چین بنیادی حقوق کے احترام کا مشورہ اور تعصب سے گریزکرنے کی استدعا کرتا ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ 5سالوں میں چین نے منصوبہ سے ثمر آور نتائج حاصل کئے ہیں۔منصوبے سے نہ صرف چین بلکہ شامل ممالک اور پورا خطہ فوائد اٹھا رہا ہے۔اس منصوبے کے معاہدے پر چین کے ساتھ 80ممالک نے دستخط کئے ہیں۔