گجرات،7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل : احمد پور سیال ، فحاشی کے اڈے پر لائی جانے والی لڑکی کی نعش برآمد
گجرات + احمد پور سیال(نامہ نگاران) کنجاہ میں 7سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ کنجاہ کے علاقہ جسوکی کے رہائشی 7سالہ حمزہ ورثا کے مطابق حمزہ اپنی دادی کے ساتھ گھر سے کھیتوں کی طرف گیا جو راستہ میں غائب ہو گیا۔ چند گھنٹوں بعد حمزہ کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی جسے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ احمد پور سیال سے نامہ نگار کے مطابق مبینہ زیادتی کی کی غرض سے اغوا لڑکی کی نعش مل گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ احمد پور سیال کو رات گئے جواں سالہ لڑکی اقصیٰ بی بی دختر محمد قوم اوڈ راجپوت سکنہ کچی آبادی طارق آباد ملتان کی نعش ملی جس کے بارے میں پتہ چلا کہ اسے مبینہ زیادتی کی غرض سے فحاشی کے خفیہ اڈے پر لے جایا جا رہا تھا راستے میں موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ احمد پور سیال نے قانونی کارروائی کے بعد نعش پولیس تھانہ رنگ پور کے حوالے کر دی جہاں لڑکی والد کی مدعیت میں وقاص، علی اور دو نامعلوم سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے لیبارٹری رزلٹ آنے پر جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گی۔