تحریک لبیک کی مجلس عاملہ کا اجلاس‘ انتخابی منشور کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی سیکٹریٹ 36 جی سبزہ زار لاھور میں زیر صدارت مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی ہوااجلاس میں بانی و سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، شیخ اظہر حسین رضوی، صاحبزادہ پیر محمد اعجازاشرفی ، صاحبزادہ سعد رضوی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری کی چئیرمین شپ میں الیکشن سیل قائم کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر شفیق امینی ،انجینئر حفیظ اللہ علوی کو بھی شامل کیا گیا ہے اور چیئرمین انتخابی الیکشن سیل کواختیاردیاگیاکہ وہ مزید ممبران کا اضافہ کریں درخواست کیفارم کوحتمی شکل دیں اور آئندہ چند دنوں میں ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران سے درخواستیں لے کر سفارشات مرتب کریں جس پر حتمی فیصلہ مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ علامہ خادم حسین رضوی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پیر سید ظہیر الحسن شاہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سینئر نائب ناظم اعلی کی حیثیت سے ملک بھر میں تنظیمات کی دیکھ بھال کریں گے اور مرکزی سیکٹریٹ میں انتظامات کی نگرانی بھی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا حافظ سعد رضوی نائب ناظم اعلی دوم اور کراچی سے حاجی عامر مدنی رضا سوم نائب ناظم اعلی ہوں گے۔ تحریک کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے سرپرست اعلی پیرمحمدافضل قادری کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کی ہے۔جو دستور العمل کو حتمی شکل دے گی اور انتخابی منشور چند دنوں میں تیار کرے گی۔