پی پی 13سے ٹکٹ کسی نظریاتی ورکر کو ہی ملے گا ، واثق قیوم عباسی
اولپنڈی(نیوز ڈیسک)حلقہ پی پی 13پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کا گڑھ تھا،ہے اور رہے گاورکر ٹکٹ کے بارے میں چلائے جانے و الے منفی پراوپیگنڈے پر توجہ نہ دیںٹکٹ کا فیصلہ شمالی پنجاب کی قیادت ،پارلیمانی بورڈ اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی13سے امیدوار واثق قیوم عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں عامر محمود کیانی اور عمران خان نے چوہدری نثار کے مقابلے میں ایک ورکر پر بھروسہ کیا تھا اور ہم نے وہ الیکشن نظریاتی ورکر کے ساتھ جیتا،اور اب بھی حلقہ پی پی 13سے ٹکٹ کسی نظریاتی ورکر کو ہی ملے گا الیکشن جیت کر سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو تحفے میں دیں گے ۔