حکمران مینار پاکستان کے کامیاب جلسہ سے خوف کا شکار، عمران کیخلاف بیان بازی کر رہے ہیں: نسیم زہرا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان نے مینار پاکستان پر لاہور کے لاکھوں لوگوں سے خطاب کیا ہے تو تب سے ہی مسلم لیگ (ن) والوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور انہوں نے اس بوکھلاہٹ میں عمران خان کے خلاف بیان بازی شروع کردی ہے جو لوگ سالہا سال سے حکومتیں کرنے کے بعد پنجاب بالخصوص لاہور کی حالت نہ بد ل سکے وہ ملک کی حالت کیا بدلیں گے۔ موجودہ وقت ہو یا پھر آنے والے وقت کا پی ٹی آئی ہی اب راج کرے گی۔اور پی ٹی آئی کو حکومت میں آنے سے کوئی طاقت بھی نہیں روک سکے گی۔