تھائی لینڈ کے اعلیٰ سطحی 12 رکنی وفدکا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تھائی لینڈ کے اعلیٰ سطحی 12 رکنی وفدنے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ کیا جس میں تعلیم کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کی تعلیمی مہارتوں اور تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مشترکہ نصاب اور ڈگری پروگرام جاری کئے جائیںاورجامعہ کے طلبہ کو تھائی جامعات میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ اس اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت تھائی دفتر خارجہ کے شعبہ پالیسی اور منصوبہ بندی کے چیئرمین ماکسفان نے کی جس میں اساتذہ ،تھائی وزیر اعظم آفس کے اراکین،تھائی اسٹیئرنگ کمیٹی کے نمائندے اور سفارتی اہلکار شامل تھے۔ وفد نے جامعہ کے کونسل ہال میں ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی ، ایکٹنگ صدر ڈاکٹر محمد بشیر خان ، ڈائریکٹرز جنرل، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور تھائی طلبہ کے ساتھ ملاقات کی۔