کنجاہ میں 7سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھنیک دی گئی
گجرات(نامہ نگار) کنجاہ میں 7سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھنیک دی گئی۔ کنجاہ کے علاقہ جسوکی کے رہائشی 7سالہ حمزہ ورثا کے مطابق حمزہ اپنی دادی کے ساتھ گھر سے کھیتوں کی طرف گیا جو راستہ میں غائب ہو گیا۔ چند گھنٹوں بعد حمزہ کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی جسے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
بچہ قتل