اسٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 449 پوائنٹس کی کمی سے 44746 پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس449.73پوائنٹس کی کمی سے 44746.64 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں80 ارب89 کروڑ45 لاکھ80ہزار577 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب36کروڑ82 لاکھ89 ہزار868 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںایک کروڑ30 لاکھ19ہزار950 حصص کااضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس449.73 پوائنٹس کی کمی سے 45100، 45000، 44900 اور 44800کی چار بالائی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے 44746.64 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں251.03پوائنٹس کی مندی سے21982.57پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں283.42 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں563.66پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس347.73پوائنٹس کی کمی سے16646.30پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس211.14پوائنٹس کی مندی سے 20802.69پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس163.06پوائنٹس کی کمی سے 22204.19پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،274کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میزکے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے7900روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سیمنز پاکستان کے حصص کے سودے بھی43.98روپے کی تیزی سے1046.35روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شپہائر ٹیکسٹائل اور خیبر ٹوبیکو ایکس بی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت41.63روپے کی مندی سے1848.22روپے اورخیبر ٹوبیکو ایکس بی کے حصص کی قیمت بھی38.11روپے کی کمی سے 724.25 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروباربینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جوایک کروڑ41لاکھ 15 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 12.15 روپے سے شروع ہوکر18پیسے کی کمی سے11.97روپے پر بند ہوئی جبکہ لوٹی کیمیکلز ایکس ڈی کے ایک کروڑ 7 لاکھ 49ہزارحصص کے سودے11.70 روپے سے شروع ہوکر44پیسے کی مندی سے11.26روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر14کروڑ 42 لاکھ 31 ہزار 710حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم6 ارب55 کروڑ 58 لاکھ 94ہزار682روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل93کھرب 20ارب 32 کروڑ 52 لاکھ18ہزار665روپے سے گھٹ کر93 کھرب 39 ارب 43 کروڑ 6لاکھ38ہزار88روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ4 کروڑ37لاکھ3ہزارحصص کا کاروبار ہوا۔