سی پیک سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور پاکستان کی خوشحالی یقینی ہے گورنر زبیر
اسلام آباد( این این آئی)گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور اسی منابست سے اس کے عالمی سطح پر معاشی ترقی کے تعلقات قائم ہیں ، جدید دور میں عالمی سفارت کاری اور اس کے پاکستان پر اثرات ایک اہم موضوع ہے ، ریاست کے لئے فیصلہ و پالیسی کی قوت اور وکالت معاشی سفارت کاری کی روایتی طور پر وضاحت کرتے ہیںسیاسی ماحول میں ملک کی معاشی صورتحال کا تجزیہ کرنے کے لئے فنی مہارت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آبا د یونیورسٹی میں ’’عصر حاضر میں معاشی سفارت کاری اور اس کے پاکستان پر اثرات ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میں کموڈور(ریٹائرڈ) محمد الیاس ، BT انٹر لیکچول فورم کے صدر میجر جنرل ( ریٹائرڈ ) محمد علی خان اور دیگر افراد موجود تھے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ ،معاشی پیداوار بڑھانے کی حوصلہ افزائی ، پر کشش غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستانی بزنس کی حمایت فنی مہارت سے ہی ممکن ہے ۔