ساوتھ ایشئین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ،قومی ٹیم کی کولمبو روانگی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) تیسری جونئیر ساوتھ ایشئین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم کولمبو روانہ ہو گئی۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ قومی دستے میں 8 مرد ، 4 خواتین کھلاڑی اور 3 کوچز شامل ہیں جس میں عبدالمعیدبلوچ ، حمزہ احمد، رضا حسن اور وقار یونس، عبدالرزاق، وسیم رضا، محمد شہزاد اور غلام محٰیی الدین ٹیم کا حصہ ہیں۔ جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نورالعین جبار، فائقہ ریاض، عیشاء عمران اور تہریم عالم شامل ہیں۔ تیسری جونئیر ساوتھ ایشئین اتھلیٹکس چیمپئن شپ 5 اور 6 مئی کو سری لنکا میں منععقد ہو گی۔