کمپری ہنسو اسکول میں ادبی جشن‘ تخلیقی سیشن منعقد
حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت)لطیف آباد یونٹ نمبر10کے کمپری ہنسو بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں ادارہ تعلیم وآگاہی نے فلپ مورس کے تعاون سے بچوں کیلئے ادبی جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں الف اعلان کی خاص معاونت رہی۔ فلپ مورس نے اسکول کی بہتری کیلئے 14وائس روم تیارکرائے ہیں یہ کام تین ماہ کی مدت میں 3مئی کو تکمیل کو پہنچا۔ ادبی جشن میں بچوں کے سیکھنے کیلئے مختلف اقسام کے تخلیقی سیشنز کا اہتمام کیا گیا جن میں کمپری ہنسو اوردیگر اسکولوں کے بچوں نے بڑے شوق سے حصہ لیا۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے اس ادبی جشن کا دورہ کیا اوربچوں میں گھل مل گئے۔ بچوں نے ادبی جشن کے انعقاد پر خوشی کاا ظہار کیا۔