خود کو القاعدہ رکن ظاہر کر کے نیسکام یونیورسٹی کے افسر کو دھمکی دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیسکام یونیورسٹی کے سینئر افسر کو القاعدہ کا رکن ظاہر کرنے والے نے کال کرکے سنگین دھمکی دے دی تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو لیفٹیننٹ کرنل (ر) قمرالاسلام نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے مجھے موبائل فون پر میسج کرکے اپنے آپ کو القاعدہ کا رکن ظاہر کرکے دھمکی دی کہ آپ کے سر کی قیمت وصول کرلی گئی ہے پولیس نے زیر دفعات 387/506 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔