آئس لینڈ کی خاتون اول کے بھی آف شور اکائونٹ ہیں: رپورٹ
ایک جاوک (اے ایف پی) آئس لینڈ کی خاتون اول ڈورٹ موسیف کا نام بھی مبینہ طور پر آف شور کمپنیاں رکھنے والوں میں سامنے آیا ہے۔ پانامہ لیکس کے بعد سوئس لیکس میں برطانوی بنک ایچ ایس بی سی کے ایک لاکھ کلائنٹس کی فہرست سامنے آئی ہے جن کی آف شور اثاثے بھی ہیں۔ انٹرنیشنل کنسوریشم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے موسیف کے نام کی بھی اس فہرست میں شناخت کی ہے۔ سوئس لیکس کی دستاویز 2015ء میں سامنے آئی تھیں۔ اس لسٹ میں موسیف کے نام کی موجودگی پہلے سامنے نہیں آئی تھی۔