جامشورو: 3 بچے زندہ جل گئے‘ عمرکوٹ: 4بچیاں تالاب میں ڈوب گئیں
جامشورو+ عمرکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) جامشورو کے علاقے سن میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے زندہ جل گئے جبکہ عمرکوٹ میں 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاںبحق بچوں کی عمریں ایک سے تین سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق بچوں میں قربان علی‘ پیار علی اور مدد علی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں عمرکوٹ کے علاقے قبلو منگریو میں چار بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔