وزیراعظم کو فوری اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے : ابو الخیرمحمد زبیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ صاف شفاف تحقیقات کیلئے فوراً اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیئے ۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیرمحمد زبیر نے صوبائی آفس سبزہ زار لاہور میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتنظیم محافظان ختم نبوت کے عہدیداروں علامہ ذوالفقار ہاشمی ،علامہ اعظم نعیمی،حافظ ابرار،مولانا منظور کوکب،مفتی غوث علی قصور ی اورعثمان غنی قادری نے جمعیت علماء پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔