خیبر پی کے صوبائی وزیر سردار سورن سنگھ کی یاد میں تعزیتی پروگرام
لاہور (خصوصی نامہ نگار)خیبر پی کے کے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کی یاد میںسکھ برادری کی جانب سے پشاور کے تاریخی گردوارہ بھائی جوگا سنگھ میں تعزیتی پروگرام ہوا ،جس میں منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا سمیت اہم سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔تعزیتی ریفرنس میں سکھ برادری کے جملہ رہنمائوں سردار تارا سنگھ چیئرمین پربندھک کمیٹی ،سردار صاحب سنگھ ،سردار چرن سنگھ ،سردار بشن سنگھ ،سردار ریویندر سنگھ اور بالخصوص ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کے بیٹے سردار اجے سنگھ کے علاہو متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے چیئرمین اور دیگر عہدیداران بھی مووجد تھے ۔ سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے قتل کی پرزور مذمت کی اورقاتلوں کی جلد گرفتاری اورا نکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔