سٹاک مارکیٹ تیز، انڈیکس میں329.78 پوائنٹس اضافہ،3 نفسیاتی حد عبور کر گیا
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 34600، 34700 اور 34800 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 329.78 پوائنٹس کے اضافے سے 34897.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 19 کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار 810 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 22 کروڑ 49 لاکھ 28 ہزار 456 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 71 کھرب 71 ارب 29 کروڑ 73 لاکھ 98 ہزار 791 روپے سے بڑھ کر 72 کھرب 33 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ 11 ہزار 54 روپے ہوگیا۔