واٹس ایپ نمبر دیئے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
لاہور (نیٹ نیوز) اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنا نمبر دیئے بغیر واٹس ایپ استعمال کریں تو ایسا بھی ممکن ہے لیکن اس کیلئے واٹس ایپ کے ساتھ ایک اور ایپلی کیشن ’’ٹیکسٹ نائو‘‘ درکار ہو گی۔ ٹیکسٹ نائو ایپلی کیشن آپ کو ایک نمبر مہیا کرتی ہے جس پر آپ پیغامات وصول کر سکتے ہیں۔