ناقص کارکردگی پر 2 وارڈن معطل 2 انسپکٹروں کو شو کاز نوٹس
لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے فرائض میں غفلت کوتاہی پر انسپکٹر مزنگ اسرار بخاری اور انسپکٹر نیاز بیگ اویس کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ وارڈن امجداور پٹرولنگ آفیسر کینال روڈکومعطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ گنگا رام سے عابد مارکیٹ تک غلط پارکنگ پر ڈی ایس پی اچھرہ عبدالغنی سے وضاحت طلب کرلی۔