کاسمیٹکس سامان کے گودام سمیت دو مقامات پر آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور (نامہ نگار) دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ساندہ کے علاقہ میں کاسمیٹکس سامان کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔گودام میں پڑے پر فیوم اور ایئر فریشنرز کی وجہ سے آگ کی شد ت میں اضافہ ہو گیا۔جس کے وجہ سے قر یبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے ایک گھنٹہ کی کو ششوں کے بعد آگ پر قابو پالیاجبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ فردوس مارکیٹ میں ایک دفتر میں شارٹ سر کٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔