مغویہ اور 5 بچے بازیاب، شوہر کے ساتھ جانے سے انکار
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے پانچ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ شہری اشفاق احمد نے موقف اختیار کیا کہ کہ اس کی بیوی کو پانچ بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے بازیاب کروایا جائے۔ دوران سماعت مسلم ٹائون پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ پانچ بچوں اور فاطمہ بی بی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ فاطمہ نے بتایا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اپنے شوہر کے ظلم سے تنگ آکر علیحدہ ہوئی۔ بچوں نے بھی باپ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔