سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی پریم کہانی سے پردہ اْٹھا دیا
ممبئی ( سپورٹس ڈیسک) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی پروگرام میں مکمل طور پر ایک نئے رومینٹک روپ میں نظر آئے۔ وسیم اکرم نے پہلی بار کسی بھی انڈین چینل کے پروگرام میں اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ میں شرکت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب شو کے میزبان نے لیجنڈ کرکٹر سے ان کی پریم کہانی کے بارے میں پوچھا تو وسیم اکرم نے اعتراف کیا کہ وہ میرا پہلی نظر میں پیار تھا۔وسیم اکرم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ حقیقت میں انہوں نے اپنی زندگی میں کسی کو بھی شادی کیلئے نہیںکہا لیکن وہ شنیرا ہی ہیں کہ جن کا فوری طور پر ہاتھ مانگ کیا۔ شو کی ریکارڈنگ کے بعد وسیم اکرم نے اس حوالے سے تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم اس سے قبل پروگرام بھی شرکت کر چکے ہیں تاہم اس شو میں انہوں نے اکیلے شرکت کی تھی۔