فیصلہ 2018ء میں نہیں اسی سال ہونے والا ہے: محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کوتلقین کی بجائے خود صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں، معاملہ اتنا آسان اور سادہ نہیں جتناوزیراعظم سمجھ بیٹھے ہیں، اب فیصلہ2018 میںنہیں اسی سال ہونے والا ہے، شہباز شریف بلاول کو دھمکیاں دینے کی بجائے کرپشن کرنیوالوں کو الٹا لٹکانے کا وعدہ پورا کریں اور شعبدہ بازی بند کرتے ہوئے ہسپتالوں کی حالت درست کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔