مسلم حکمران شام میں روس کی کھلی جارحیت کو روکنے میں کردار ادا کریں: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران شام میں روس اور دیگر ممالک کی کھلی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وحدت روڈ پر اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی شامی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم جبران بن سلمان اورجے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک نے بھی خطاب کیا۔