محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ کا 90 فیصد سے زائد خرچ ہو چکا ہے: آصف سعید
لاہور( لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیربرائے سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہس نے کہاہے کہ رواں مالی سا ل2015-16 میں حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو صوبہ بھر میں جاری مختلف منصوبوں کے لئے جاری بجٹ کا 90فیصد سے زائد خرچ ہو چکاہے اور رواں سال کے اختتام تک 100فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیاجائے گا۔ انہوںنے یہ بات صوبہ بھر کے ڈویژنل اور ضلعی افسران کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے دوران کہی۔