ایک تصویر ایک کہانی
10 سالہ حمزہ شیش محل پارک شاہ جہان روڈ گلی نمبر 6 بلال گنج کے علاقہ میں گاڑیوں کو رنگ کرنے کا کام سیکھتا ہے۔ حمزہ کے ماں باپ بچپن میں ہی وفات پا گئے تھے۔ حمزہ کا دادا اس کی پرورش کر رہا ہے۔ اس کی سکول میں اس وقت تعلیم حاصل کرنے کی عمر ہے مگر والدین کے نہ ہونے سے یہ پچاس روپے روز جیب خرچ ایک ہزار روپے ہفتہ پر مزدوری کرنے پر مجبور ہے جوکہ یہ اپنے دادا کو دیدیتا ہے۔ حمزہ کا دادا موہنی روڈ بھاٹی سکول کے باہر برف فروخت کرتا ہے (فوٹو: عابد حسین)