خرم نواز گنڈاپور کی میاں منظور وٹو سے ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (خبر نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی حالات‘ سیاسی جماعتوںکے اتحادکے امکانات‘ پانامہ لیکس کے حوالے سے ملک میں جاری بحران پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمشن کے قیام‘ جوڈیشل کمشن کا فیصلہ آنے تک وزیراعظم کے استعفے اور ان ہائوس تبدیلی کے احکامات پر غور کیا گیا ہے۔