حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پی ٹی وی سے شروع ہوکر اخبارات کے اشتہارات تک محدود ہیں: مخدوم احمد محمود
ؒٓلاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور پارٹی کے فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمرانوں کے دعوے ترقیاتی میگا پراجیکٹس اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پی ٹی وی سے شروع ہو کر اخبارات میں اشتہارات کی حد تک محدود ہیں انکا حقیقت اور عملی اقدامات سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں صرف الفاظی جمع تفریق اور بیانات تک محدود ہے۔