مکرمی! اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیر سے ناصرف عوام کو جدید اور باوقار سفری سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ بے روزگار افراد کو روزگار تلاش کرنے کے لئے نقل مکانی کرنا پڑتی ہے۔ اسی لئے میرے خیال سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیر سے فاصلے سمٹ کر رہ جائیں گے کیونکہ اڑھائی گھنٹوں میں طے ہونے والا سفر صرف 45منٹ میں طے ہو جائے گا، دنیا واقعی سمٹ کر رہ گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک نقل مکانی میں بہت آسانی پیدا ہو جائے گی۔ ذرا سوچئے! جب اس کی تعمیر کے دوران بہت سے مزدوروں کو روزگار ملا تو اس کی تعمیر کے بعد کتنے موثر نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک ذمہ داری شہری ہونے کے ناطے میں سمجھتی ہوں کہ اس منصوبے کے لئے حکومت پنجاب داد کی مستحق ہے ناکہ تنقید کی۔ (وجیہہ احمد لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024