ایبٹ آباد کا موسم کھلاڑیوں کی فٹنس کےلئے فائدہ مند ہو گا : واٹمور
ایبٹ آباد (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کا موسم کھلاڑیوں کی فٹنس کےلئے فائدہ مند ہو گا، احمد جمال مستقبل کا سٹار کھلاڑی ہو سکتا ہے، انگلینڈمیں مشکل کنڈیشنز کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جنید خان نجی دوروز کی چھٹی لیکرآبائی شہر صوابی گئے ہیں ، کاکول اکیڈمی کے ٹرینرزکی خدمات ہمارے معاون ثابت ہوں گی۔